توشہ خانہ کا گذشتہ 30 سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے، سراج الحق کا مطالبہ

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے مختلف وزرائے اعظم نے تحائف سے کتنا اور کیسے استفادہ کیا ہے۔ توشہ خانہ کا گذشتہ تیس سال کا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست میں تشدد جمہوریت کے لیے تباہ کن ہے۔ قوم میں پولرائزیشن خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے، سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نئے اور پرانے منصوبوں پر فوکس کی بجائے، جلد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ انتخابات سے قبل الیکشن ریفارمز کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے الیکشن کمیشن کا مالی وانتظامی لحاظ سے مستحکم اور خودمختار ہونا بے حد ضروری ہے۔ عدلیہ، الیکشن کمیشن اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More