سراج الحق اور چوہدری شجاعت کی ملاقات میں سیاسی معاملات پر گفتگو

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سربراہ قاف لیگ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس میں عدم اعتماد کی تحریک اور سیاسی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی نے نئے انتخابات کی تجویز دی ۔اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے ۔سیاسی رہنماؤں سے کہتا ہوں اب عوام کو مزید نہ آزمایا جائے۔

چودھری شجاعت حسین نے مشورہ دیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام جماعتیں ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کرایک جامع پلان بنائیں۔ سربراہ ق لیگ نے شہبازشریف سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ نے صدر

ن لیگ سے تین سوال پوچھے ہیں جن کے جوابات کا انتظار ہے۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ویٹ اینڈ سی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

ملاقات میں شریک نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے ابھی رابطے ہورہے ہیں جب کوئی ٹھوس چیز سامنے آئے گی تو ہم کچھ بتانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More