سراج الحق کی رحمان ملک کی رہائش گاہ آمد، لواحقین سےتعزیت

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں سے ملاقات کی اور رحمان ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق وفد کے ہمراہ مرحوم سینیٹر رحمان ملک کے گھر پہنچیں ۔ سراج نے مرحوم سینیٹر رحمان ملک کے بیٹے عمر رحمان ملک اور ان کے بھائی خالد ملک سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے مرحوم رحمان ملک کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مرحوم رحمان ملک ایک بہترین دوست تھے انکے وفات پر دلی دکھ و افسوس ہوا ہے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مرحوم رحمان ملک سے تین دہائیوں سے زائد عرصے کا تعلق تھا ہمیشہ ہمدرد پایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More