تازہ ترین
عید کے موقع پر مسکینوں،یتیموں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں، سراج الحق

عید کے موقع پر مسکینوں،یتیموں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں، سراج الحق

لاہور: (1 اگست 2020) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مسکینوں، یتیموں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ کورونا وائرس کی وبا میں عوام نےحکومت کو بھی دیکھا لیکن جماعت اسلامی مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔ پاکستانی عوام مہنگائی کا سونامی برداشت کررہے ہیں جو نا قابل براشت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں عید الاضحی کی نماز کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیہ مسجد کی بحالی اسلامی انقلاب کی طرف پیش قدمی ہے باطل نظریات اور نظام کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام متحد ہوجائیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکہ و استعماری قوتوں کے غلام حکمران اسلامی پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ترقی و خوشحالی کیلئے معیشت کو سود سے پاک اور عدالتوں میں قرآن کا نظام لانا ہوگا۔سینیٹر سراج الحق کشمیر فلسطین سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عید کی خوشیوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی۔قرآن و شریعت کا نظام ہی ملک و قوم کے مسائل حل کرسکتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top