ایک کروڑ نوکریاں دینے والا خود بے روز گار ہونے جارہا ہے، سراج الحق

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے۔ کہ وہ عام انتخابات کا اعلان کردیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والا خود بے روز گار ہونے جارہا ہے۔

مستقبل کی سیاست میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جماعت اسلامی گیٹ نمبر چار کے بجائے عوام کے دروازے پر دستک دیتی ہے۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ایک مافیا ہے۔ جنہوں نے نظریہ پاکستان اور اسکے جغرافیہ کو تباہ کیا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران سمیت سب لوگ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجود وزیراعظم ضمنی الیکشن مہم کا حصہ بنے۔ ادارہ چیختا رہا لیکن عمران خان کہتا ہے میں نہیں مانتا۔ آج ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں۔ عوامی دھرنے عوام کیلئے ہیں۔ کسی خاندان، کرپٹ مافیا یا کسی شخصیت کے لیے نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے جمہوریت کیلئے طویل جنگ لڑی ہے۔ ایسٹ کمپنی کا ساتھ دینے والےکرپٹ مافیا نے ملکی اقتدار پر قبضہ کررکھاہے۔ پاکستان پر انگریز کے بوٹ پالش کرنے والوں کا قبضہ ہے۔ اس ملک سرخ بتی کا احترام بھی صرف غریب رکشے والا کرتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا پروگرام ان پارٹیوں سے مختلف ہے۔ ان جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو نقصان پہنچایا۔ کبھی ڈاکٹر عافیہ کو لانے کی بات کی ؟ سلطان ٹیپو بننے کا دعویٰ کرنے والوں نے بھارت کی بالادستی قائم کی۔ تینوں جماعتوں کی کشمیر تعلیم اور معاشی پالیسیاں ایک ہیں انہوں نے لاپتہ افراد کے لیے تو کچھ نہ کیا۔ریمنڈیس کو چھوڑا ڈاکٹر عافیہ کی بات نہ کی، آبینندن کو چھوڑنے پر امریکہ کا دباؤ تھا مگر عمران نے ڈاکٹر عافیہ کے لیے بات نہ کی۔ اب اگر شہبازشریف وزیراعظم زرداری صدر ہوں تو کیا مسائل حل ہو جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More