اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

اداروں کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں سے ملک کو پاک کرنا ہو گا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ  ملک میں صرف مسلح نہیں معاشی اور سیاسی دہشتگردی بھی ہے۔ اداروں کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں سے ملک کو پاک کرنا ہو گا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ  ملک پر اشرافیہ مسلط ہے، جمہوریت اور آمریتوں میں ان ہی کا اثر رسوخ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نظام تعلیم بھی طبقاتی ہے،سیاسی نظام میں بھی غریبوں کی گنجائش نہیں،ایسے حالات میں ملک کیسے ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وکلا ملک میں عدل و انصاف اور جمہوریت کی علامت ہیں، بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی ہے،پاکستان وکلانے بنایا ہے اور وہی اسکو بچائیں گے۔

Related posts

قومی کرکٹ ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ:عامر یامین کی ٹیم میں شمولیت کےامکانات روشن

Abuzar Usama

شہید میجر اسحاق کی نمازہ جنازہ ادا

shakir shaikh

پاکستان نے جموں وکشمیر ری اورگنائزیشن آرڈر مسترد کردیا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More