تازہ ترین
اسمبلی سے بجٹ پاس کرانا حکومت کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی کامیابی ہے، سراج الحق

اسمبلی سے بجٹ پاس کرانا حکومت کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی کامیابی ہے، سراج الحق

لاہور: (29 جون 2020) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسمبلی سے بجٹ پاس کرانا حکومت کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی کامیابی ہے۔ بجٹ بائیس کروڑ عوام کو نامنظور اور حکمرانوں کو منظور ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بجٹ منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں غیرحقیقی معاشی اعشاریے بیان کر کے عوام پر مہنگائی کا کوڑا برسا دیا ہے۔ بجٹ پاس ہوتے ہی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کا شکار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے بجٹ میں سوائے پریشانیوں کے اور کچھ نہیں۔ جی ڈی پی کا چالیس فیصد آئی ایم ایف کے قرضوں کے سود کی ادائیگی میں چلاجائے گا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور ترقیاتی کاموں کو لپیٹ کر ایک طرف رکھ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top