جماعت اسلامی کا یوتھ مارچ ڈی چوک پہنچ گیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی کا یوتھ مارچ ڈی چوک پہنچ گیا۔ مارچ کے شرکا کی پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

مارچ کے شرکا نے ڈی چوک میں لگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش بھی کی۔

صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری بھی ڈی چوک پہنچ گئی۔

ڈی چوک میں یوتھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج حکومت کو بھرپور وارننگ دے دی ہے ،حکومت نے کرتوت ٹھیک نہ کئے تو قوم کا ہاتھ اور حکمرانوں کا گریبان ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More