پارلیمانی اور صدراتی نظام کو بہت موقع مل چکا اب اسلامی نظام کی ضرورت ہے، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ وزیراعظم ساڑھے تین سال میں صرف مافیاز کی سنتے رہے اور قوم کو اعلانات سے بہلاتے رہے۔ وفاقی وزراء اور مشیروں کی فوج صرف بول رہی ہے جبکہ عمل کا خانہ بالکل خالی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہناہے کہ پی ٹی آئی حکومت اب تک اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی ۔ نظام کوئی بھی ہو نالائق اور نااہل افراد ملک نہیں چلا سکتے۔ ملک میں پارلیمانی اور صدراتی نظام کو بہت موقع مل چکا اب اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔گزشتہ عرصہ میں دعوؤں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود صحت، تعلیم اور روزگار کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر بے روزگاری، مہنگائی،جہالت، کرپشن اور استحصالی نظام کےخلاف جہاد کریں۔سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں چھتیس قانون پاس کرکے ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کردی۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More