ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے معیشت کو برباد کردیا گیا،سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار بتائیں آٹے اور چینی کی قیمت بڑھانے والے کون ہیں۔ ہاتھ میں تسبیح پکڑنے اور شیروانی پہننے سے کوئی وزیراعظم نہیں بن جاتا،ملک میں وی آئی پی اور عام آدمی کےلئے انصاف کا الگ الگ نظام ہے۔

ایوانِ اقبال لاہور میں چھٹی الخدمت یوتھ کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت پر خوب برسے،بولے کہ نئی نسل پاکستان کی سفیر ہے جبکہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے معیشت کو برباد کر دیا گیا، وزیراعظم گاڑی میں آنے کے بجائے ہیلی کاپٹر کو استعمال کرتے ہیں پھر کہتے ہیں وی آئی پی کلچر کو ختم کر دیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں اسلامی پاکستان نہیں بن سکتا،مغربی دنیا نے عورت کو تنہا کرکے والدین کی شفت سے محروم کیا جبکہ انسانوں کو کیڑا بنا دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے اس عزم کااظہار کیا کہ عالمی استعماری نظام کا مقابلہ کرنا ہے۔ دین کا علمبردار بن کر دنیا کو بتانا ہے کہ ہمارے پاس برابری کا نظام اسلام ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More