نااہل حکمرانوں نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے، سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاہے،شہر میں صاف پانی اورکھانے پکانے کے لئے گیس نہیں ہے،تحریک انصاف نے لوگوں کوغربت ،بے روزگاری اورمہنگائی کاتحفہ دیا، ملک کی معیشت کوبھی تباہ کردیاہے، تحریک انصاف نے پوری قوم کوبھکاری بنادیا ۔

پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پشاورکودوبارہ پھولوں اور روشنیوں کاشہر بنائیں گے، نااہل حکمرانوں نے پشاورکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاہے، شہر میں صاف پانی اورگیس نہیں ہے۔حکمرانوں کی عدم توجہی سے شہر گندہ ترین بن رہاہے

سراج الحق کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کلین اورگرین منصوبہ مکمل کیا تھالیکن پی ٹی آئی نے تباہ کردیا ، تحریک انصاف نے لوگوں کوغربت ،بے روزگاری اورمہنگائی کاتحفہ دیا، ملک کوتباہ کردیا ، اسٹیٹ بینک کوبھی آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے، تحریک انصاف نے پوری قوم کوبھکاری بنادیا ، کرپشن فری پاکستان کےلئے کرپشن فری قیادت کی ضرورت ہے۔

گوادر میں دھرنے کاحوالے سے سراج الحق کاکہنا تھا کہ گوادر میں 26دنوں سے دھرنا جاری ہے،بلوچستان کی ساحلی پٹی پر وہ لوگ اپنا حق مانگتے ہیں،سب سے زیادہ بے روزگاری بلوچستان میں ہے ،بلوچستان کے نوجوان رو رہے ہیں،وزیراعظم بلوچستان کے عوام کوان کا حق دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More