مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔ ”حق دو گوادر کو“ عوام کی پرامن تحریک ہے۔مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ روزگار کامطالبہ کرنا دہشتگردی نہیں بلکہ اپنی عوام سے محبت اور ہمدردی ہے۔حکومت کو خبردار کرتے ہیں اگرگوادر کے مسائل حل نہ کئے تو گوادر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیےاحتجاج گوادر تک محدود نہیں رہے گا۔ہم گوادر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالا مال ہے لیکن یہاں کےعوام کےمقدر میں غربت،بےروزگاری اورپسماندگی حصے میں آئی ہے۔ قدرتی گیس سب سے زیادہ بلوچستان سے نکلتی ہےلیکن پھر بھی پورا صوبہ گیس سےمحروم ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔کیا وہ دہشتگرد ہیں؟ یاپھران کے سہولت کار ہیں؟کیا انہوں نے فورسز پرحملہ کیا؟یاپھر غیر قانونی کام کیا؟ان کاجرم تھا کہ انہوں نےگوادرکےعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ارباب اقتدارو اختیار کو للکاراہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More