تازہ ترین
ملکی تحفظ کیلئے قوم اور اسٹیبلشمنٹ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سراج الحق

ملکی تحفظ کیلئے قوم اور اسٹیبلشمنٹ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سراج الحق

لاہور: (05 جولائی 2020) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملکی تحفظ کیلئے قوم اور اسٹیبلشمنٹ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ اس تاثر کو زائل ہونا چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ارشد ملک کو میرٹ پر نکالا گیا تو فائدہ عدلیہ کو ہوگا۔

حکومت کی ناکامی اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ اسیبلشمنٹ کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔ مضبوط جمہوریت ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج فیصلوں پر ندامت کا ٹیسٹ ہوتا تو بائیس کروڑ عوام کو رزلٹ مثبت آتا۔ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ الیکشن پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس وجہ سے وہ ہر جگہ پر بات کرتے ہیں۔ جتنی حکومت پر بات ہوتی ہے اتنی ہی اسٹیبلشمنٹ پر بھی بات ہوتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو کسی ایک پارٹی کے ساتھ نہیں آنا چاہیے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک پر الیکشن میں سرمایہ کاری کرنے والے مافیاز کی حکومت ہے جو اقتدار میں آکر حکومتوں کو یرغمال بنا کر غریب کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتا ہے۔ قومی اداروں کو پرائیویٹائز نہیں ہونے دیں گے۔ قوم کو الیکشن کی سزا اگلے الیکشن میں ووٹ سے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں مندر کے سوال پر کہا کہ یہ معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل میں ہے تاہم قوم کے ٹیکس کا پیسہ اس پر خرچ نہیں ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لے گی جس کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top