حکمرانوں نے ہر چیز آئی ایم ایف کے حوالے کردی،سراج الحق

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہے چند ڈالر کے عوض حکمرانوں نے ہر چیز آئی ایم ایف کے حوالے کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت کے معاشی پالیسوں اور منی بجٹ کو پہلے سے مسترد کرتے ہے۔ حکومت ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلام ہے۔

مرکز اسلامی پشاور میں شمولیتی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا آج ہر جگہ غربت ناچ رہی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے چند ڈالر کے عوض ہر چیز آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت کے معاشی پالیسوں اور منی بجٹ کو پہلے سے مسترد کرتے ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا پشاور میں جماعت اسلامی کے 123 کونسلر اور ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی واحد اپوزیشن ہے باقی تمام پارٹیاں ایک پیچ پر ہے۔ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پی ڈی ایم کے منشور میں ہی اسلامی نظام نہیں ہے۔ سودی نظام کا خاتمہ ہی مہنگائی کی خاتمے کا واحد حل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More