ملک و ملت معاشی بحران کا شکار ہے،سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک و ملت معاشی بحران کا شکار ہے، حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی، غربت اور انتشار کی آگ میں جھونک دیا ہے۔

منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہی کھوٹے سکّے کے دو رُخ ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے آزادی چھین کر قوم کو امریکا اور آئی ایم ایف کا غلام بنایا، آج ملک میں ہر طرف مایوسی اور ناامیدی کے اندھیرے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دیانتدار اور مخلص قیادت صرف جماعت اسلامی دے سکتی ہے، عوام چوروں لٹیروں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے کے لیے قوم اٹھ کھڑی ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More