تازہ ترین
سندھ میں بارش کے موجودہ سسٹم سے بارش کے امکان انتہائی کم

سندھ میں بارش کے موجودہ سسٹم سے بارش کے امکان انتہائی کم

کراچی: (14 ستمبر 2020) سندھ میں موجودہ بارشیں برسانے والے سسٹم سے بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ کچھ مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ 19 سے 21 ستمبر تک مون سون کا ایک اورسلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بارشیں برسانے والا سسٹم تاحال موجود ہے لیکن کراچی میں بارشیں برسنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم کچھ مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مون سون ہواؤں کے سبب بارشوں کا کمزور سلسلہ 15 ستمبر تک سندھ کو متاثر کر سکتا ہے جس کے بعد 19 سے 21 ستمبر تک سندھ میں مون سون کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top