سندھ ہاؤس حملہ، پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے نام ایف آئی آر میں شامل

اسلام آباد: سندھ ہاؤس پر حملہ کیس میں تحریک انصاف کے دو ایم این ایز کے نام ایف آئی آر میں شامل کردیئے گئے۔کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ نیازی کے نام شامل کیے گئے ہیں ۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقعہ سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس میں تحریک انصاف کےکراچی کے ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ نیازی کے نام شامل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں ایم این ایز کو شامل تفتیش کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سندھ ہاؤس میں حملے کی تمام فوٹیجز میں ایم این ایز واضح نظر آ رہے ہیں۔حملے میں ملوث بیشتر کارکنان ان دونوں ایم این ایز کی گاڑیوں میں آئے۔پولیس نے ضمنی ایف آئی آرز میں دونوں ایم این ایز کے نام شامل کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More