سندھ ہاؤس سے حکومتی منحرف ارکان کو منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر پپیلز پارٹی نے سندھ ہاوس اسلام آباد سے پی ٹی ائی کے منحرف ارکان اسمبلی کومنتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کچھ ارکان کو نامعلوم مقام پر منتقل بھی کردیا گیا۔

وفاق کی جانب سے سندھ میں گورنر راج کی خبروں کے بعد پی ٹی ائی کے منحرف ارکان کو سندھ ہاؤس سے منتقل کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔تمام منحرف ارکان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس سے بعض ارکان کو ایک نجی ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More