تازہ ترین
شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

کراچی:(02 جون 2020)سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے،ساتھ ہی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لئے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بنادی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے افسران شامل ہونگے، مسافر گاڑیوں میں ماسک, سینی ٹائز لازمی ہوگااور تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے،منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ،پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top