گورنر سندھ کی ذوالفقار مرزا سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل جی ڈی اے کے رہنما سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ پہنچے ۔ گورنر سندھ نے ان سے ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی معفرت کے لیے دعا بھی کی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وفاقی اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا بھی موجود تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More