وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خصوصی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران شریک،وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ نے ترقیاتی اسکیموں کیلئے یونیفائیڈ آئیڈینٹی فکیشن نمبر (یو آئی ڈی) بارکوڈ قائم کرنے کی تجویز دیدی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ نے ترقیاتی اسکیموں کیلئے یونیفائیڈ آئیڈینٹی فکیشن نمبر (یو آئی ڈی) بارکوڈ قائم کرنے کی تجویز دیدی۔ اس وقت ہر اے ڈی پی اسکیم کا نمبر ہوتا ہے جو ہر سال تبدیل ہوجاتا ہے،نمبر تبدیل ہونے سے اسکیم کو ٹریس کرنا مشکل کوجاتا ہے، اب یو آئی ڈی کوڈ جب الاٹ ہوگا تو اسکیم کے مکمل ہونے تک اسکیم کا پورا اسٹیٹس بتائے گا۔ کابینہ نے یو آئی ڈی بار کوڈ پر تبادلہ خیال کے بعد نئے سال سے یو آئی ڈی کوڈ کے ساتھ اے ڈی پی بنانے کی منظوری دیدی۔

پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)کے تحت منصوبے میں سندھ کابینہ نے پی پی پی موڈ پر 9 مختلف منصوبوں کیلئے 58 بلین روپے کی منظوری دیدی۔

ماڑی پور ایکسپریس وےکیلئے 4.3 بلین روپے، کورنگی لنک روڈ کیلئے 5 بلین روپے، کراچی حب واٹر کینال کیلئے 7.32 بلین روپے، چلڈرین اسپتال نارتھ کراچی کیلئے 440 ملین روپےملیر ایکسپریس وے کیلئے 13.1 بلین روپے، گھوٹکی کندھ کوٹ پل کیلئے 6.8 بلین روپے کی منظوری دیدی گئی۔ یہ فنڈز وائبلٹی گیپ فنڈ کیلئے استعمال ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More