وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن کو جاہل قرار دے دیا

لاڑکانہ: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے بل میں بہتری کی گنجائش ہے ۔ہم اگر کچھ کہہ دیں تو ہماری باز پرس ہوتی ہے۔ وفاق کہتی ہے سب کچھ سندھ حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے یہ سب درست کرنا وفاق کے بس کی بات بھی نہیں ہے

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے بل میں بہتری کی گنجائش ہے۔ اپوزیشن نے ترامیم پیش کیں اسپیکر نے پڑھیں لیکن جو زبان بولی گئی وہ سب نے سنی ۔جاہل اپوزیشن ہے لسانیت پر مبنی باتیں نہ کی جائیں۔ ہم اکثریت جماعت ہیں تو اگر منارٹی کہہ دیا تو آگ بگولا ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے فیصلے کراچی اور کراچی کے لاڑکانہ میں ہو رہے ہیں ایسا نہیں ہے۔ اسمبلی کی اکثریت نے مجھے ووٹ دیا ہے ۔ میں سہون تک محدود نہیں ہوں ۔یہ اپوزیشن کی کم عقلی اور جاہلیت ہے ۔ان کا عمل صرف گالم گلوچ ہے جس پر انہیں شاباس ملتی ہے۔ ہم اگر کچھ کہہ دیں تو ہماری باز پرس ہوتی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More