اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی گرما گرمی

 سندھ اسمبلی اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی اور قائد حزب اختلاف شہریار مہر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے اسپیکر سندھ اسمبلی پر قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان نہ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کریم آباد میں انتخابی کیمپ اور کارکنان پر حملوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہریار مہر اور اسپیکر آغا سراج درانی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مسلم لیگ فنکشنل اور پیپلزپارٹی کے ارکان میں جملے بازی بھی ہوئی۔ قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے اسپیکر سندھ اسمبلی پر قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان نہ چلانے کا الزام عائد کیا۔ اسپیکر اغا سراج درانی نے کہا کہ ہم رولز پرعمل نہیں کرتے تو آپ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ سب ریکارڈ پر ہے قانون کی بات بھی کرتے ہیں اور اسے پھاڑ کر بھی پھینکا جاتا ہے۔

Related posts

بھارتی کانگریس نے الیکشن منشور جاری کردیا

Hassam Alam

اسلام آباد: بھارت افغانستان کے زریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

shakir shaikh

وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی صنعت کو فعال کرنے میں مدد کی جائے، چینی سفیر

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More