سندھ اسمبلی میں خواتین اراکین کے درمیان ہاتھا پائی،موبائل فون غائب

کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی رکن کلثوم چانڈیو کامبینہ طورپر پی ٹی آئی رکن دعا بھٹو پر حملہ، خواتین اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران اراکین کی جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے منور وسان کو دعا بھٹو کا موبائل چھین کر دیدیا۔منور وسان اسمبلی ہال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لےکرغائب ہوگیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More