سندھ: کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم

کراچی:سندھ حکومت نے بجلی کی قلت کے باعث اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج سے دکانیں ، تمام بازار ، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

توانائی بحران کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات تبدیل کردیئے،صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جس کےتحت رات 9 بجے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق تمام شادی ہالز رات ساڑھے دس بجے بند کردیئے جائیں گےجس کے تحت شادی بیاہ کے پروگرامز بھی رات ساڑھے دس بجے ختم کرنا ہوں گےجبکہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، کافی شاپس اور کیفے رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے کاروباری اوقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہےتاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگاجبکہ نئے کاروباری اوقات کا اطلاق اج سے ہوگا جو ایک مہینے تک نافذالعمل رہےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More