سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، ڈالر بھی گر گیا

کراچی: سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ 67 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار458 پربندہوئی۔

آئی ایم ایف سے امدادملنے کے امکانات روشن ہونے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نیچے آنے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے 50پیسے سستا ہوکر 215.50 سے 212روپے پر آگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے کے اضافے سے 211.48 سے 211.93 پر بند ہوا۔

ڈالر کے نیچے آتے ہی سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔ 1850 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا1لاکھ45 ہزار300 روپے پر آگیا۔10گرام سونے کی قیمت 1586روپے کی کمی سے1 لاکھ 24 ہزار571ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں6ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1839ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔مارکیٹ 67 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار458 پربندہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر349کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ139کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,880 جبکہ کم ترین سطح 42,408 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More