تازہ ترین
ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں کمی کا رجحان برقرار

ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں کمی کا رجحان برقرار

اسلام آباد:(29 جولائی 2020)حفاظتی اقدامات کے باعث ملک میں کورونا کیسزکی تعداد میں کمی کا رجحان برقرار ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار تریسٹھ نئے کیسز رپورٹ اور مزید ستائیس مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد2لاکھ 44 ہزار883 ہوگئی جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار513 رہ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1063 نئے کیسزرپورٹ اور مزید 27 اموات ہوئیں، جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کے مجموعی کیسز2 لاکھ 76 ہزار288 اور اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار892 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1لاکھ 19 ہزار398 ،پنجاب میں 92 ہزار452 ،خیبرپختونخوا 33 ہزار724 ،بلوچستان میں 11 ہزار654 ہے۔

اسلام آباد میں 14ہزار963 ، آزاد کشمیر2 ہزار55 اورگلگت میں 2ہزار42 افراد کورونا سے متاثرہوئے۔

‏سندھ میں کورونا سے 2172 اموات ،پنجاب میں 2133،‏خیبرپختونخوامیں 1186اور‏اسلام آبادمیں 165اموات ہوئیں۔، بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد136،‏گلگت بلتستان میں جبکہ 50 ‏آزاد کشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top