تازہ ترین
کورونا کے باعث مزید 32 اموات

کورونا کے باعث مزید 32 اموات

اسلام آباد:(30 جولائی 2020)گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید گیارہ سو سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ بتیس مریض دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد اور اموات میں بتدریج کمی جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار ایک سو چودہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی،ملک میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداددو لاکھ ستتر ہزار چارسو دو ہوگئی جن میں سے دو لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو اکتیس مریض صحت یاب ہوئے،زیر علاج مریضون کی تعداد کم ہوکر پچیس ہزار تین سو سینتالیس رہ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا متاثرہ بتیس مریض دم توڑ گئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار نو سو چوبیس ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ بیس ہزار باون، پنجاب میں بانوے ہزار چھ سو پچپن،خیبر پختونخواہ میں تینتیس ہزار آٹھ سو پینتالیس،بلوچستان میں گیارہ ہزار سات سو آٹھ ، اسلام آباد میں چودہ ہزار نو سو ستاسی، گلگت میں دوہزار نوے اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد دوہزار پینسٹھ ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے اکیس ہزار چھ سو اٹھائیس ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر میں ابتک کورونا کے انیس لاکھ باون ہزار سات سو تیس ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top