ڈی چوک میں جلاؤ گھیراؤ، مقدمات درج، 39 ملزمان گرفتار

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ کوہسار پولیس نے تحریک انصاف کے ڈی چوک پر لانگ مارچ پر تین مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

تحریک انصاف کے ڈی چوک پر لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے تین مقدمات درج کرکے 39 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جبکہ مقدمات میں 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔

مقدمے کا متن میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد نے چیئرمین عمران خان ،اسد عمر ،عمران اسماعیل ،راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ شرپسند عناصر نے جناح ایونیو پر میٹرو اسٹشن کو آگ لگائی گئی جبکہ ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنایا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More