سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے ۔ سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کررہا ہوں۔ سیالکوٹ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More