سپر ٹیکس سے صنعتیں بند ہو جائیں گی،شوکت ترین

کراچی: سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کاکہناہے کہ موجودہ حکمران ملکی معیشت سےمتعلق جھوٹ نہ بولیں، 10 فیصد سپر ٹیکس سے صنعتیں بند ہو جائیں گی اور بیروزگاری بڑھ جائے گی ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نےموجودہ حکومت کومعیشت سے متعلق جھوٹ نہ بولنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بار بار ان کو سمجھایا جاتاہے لیکن انہیں سمجھ نہیں آتی، آپ کی حکومت کو 466 ارب روپے کا حساب دیکر آیا ہوں،ہم ہوتے تو روس جاتے ، وہاں سے رعایت لے کر آتےاور عوام کو پٹرول ارو ڈیزل پر ریلیف دیتے، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، پھر بھی 1400 ارب ریونیو آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ پہلی بار بجٹ بغیر بحث کے پاس ہوا ، یہ گروتھ ریٹ دو سے تین فیصد کہہ رہے تھے مگر گروتھ اس سے بھی کم ہو گی ، ملک کے حالات سری لنکا سے بھی برے ہو سکتے ہیں ۔

شوکت ترین نے مزیدکہاکہ تینتالیس ملین کا ڈیٹا ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا انہیں معیشت کی سمجھ ہی نہیں آرہی ، ملک کے حالات خراب ہیں ان سے حکومت نہیں سنبھل سکتی، ہم نے مہنگائی ختم کرنے کیلئے پرائس مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی تھیں، کمیٹیاں اجناس کی سپلائی کی مانیٹرنگ کرتی تھیں اورانہوں نے وہ کمیٹیاں بھی ختم کر دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More