اسلا م آباد :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے چار سال کی حکومت میں بیس ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر لیا ہے کہ عمران خان نے چار سال کی حکومت میں 20ہزار ارب روپے قرض لیا ۔ جو تاریخ میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران خان نے کرنے ہیں۔ عمران خان کا آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ، ڈالر 115 سے 190 پر لے جانے، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔