نئےسال کے آغاز پرشوبز فنکاروں کی قوم کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

لاہور: نئےسال کے آغاز پر شوبز فنکاروں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فنکاروں نے اپنے ویڈیو پیغامات میں کہا کہ نیاسال سب کے لئے رحمتوں کا سال بنے ۔

نئے سال کے آغاز پر لالی وڈ کے فنکاروں نے قوم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ دعا ہے کہ نئے سال میں رحمتوں کے دروازے ہم سب پر کھلیں۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ 2022 آ رہا ہے یہ جاتا ہوا سال اپنےساتھ سارے دکھ تکلیفیں لے جائے۔

اداکاراحسن خان نے کہا کہ امید کرتا ہوں یہ سال سب کے لئے بہترین اور ترقی کاسال ہو جبکہ گلوکارہ میگھا نے کہا کہ نئےسال میں پچھلی نفرتوں کو بھلا دیں،چلو اپنی دنیا کوجنت بنالیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More