محمد رضوان اور شعیب ملک سیمی فائنل کھیلنے کے لیے فٹ قرار

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک سیمی فائنل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر نے دونوں کو سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف دونوں کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، پی
پی سی بی ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل کی جانب سے دونوں کرکٹرز کی صحت کا دوبارہ جائزہ لیا، صحت تسلی بخش قرار پانے پر انہیں آسٹریلیا کے خلاف آج کے اہم ترین میچ میں شمولیت کی اجازت دیدی گئی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کی فلو میں مبتلا ہونے کے سبب آج آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔ دونوں کرکٹرز کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More