شعیب اختر سے بدتمیزی، اینکر نعمان نیاز قصور وار ثابت

‏اسلام آباد: سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز کا قومی کرکٹر شعیب اختر سے بد تمیزی کا معاملے پر ایم ڈی پی ٹی وی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ہے،جس میں نعمان نیاز کے رویے پر سخت ناراضگی کااظہار کیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کی سربراہی میں فاسٹ بالر شعیب اختر سے بدتمیزی کے واقعے سے متعلق اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پ ی ٹی وی انتظامیہ اینکر نعمان نیاز کے رویے پر سخت نالاں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہوئے ہیں ۔ان کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More