نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہو گئی

اسلام آباد: سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن نعمان نیاز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ؎ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح کرائی، فواد چوہدری نے دونوں کو اپنے گھر بلا کر معاملہ حل کرایا۔

نعمان نیاز نے اس موقع پر کہا کہ مجھے افسوس ہے ٹی وی پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جبکہ شعیب اختر نے کہا کہ نعمان نیاز اسی وقت معافی مانگ لیتے تو بات اتنی آگے نہ جاتی، معاملہ حل ہوگیا ہے، اور میں نے نعمان کو اسی روز معاف کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ نعمان نیاز نے ایک لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More