شعیب اختر کی رضوان پر تنقید، بابر کو مشورہ

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پورے ٹورنامنٹ میں اسکور نہ کر سکے جبکہ رضوان کی بیٹنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو ٹوئٹ کیئے ہیں جس میں انہوں نے بابر اعظم، محمد رضوان اور ٹیم کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابراعظم کےلیے بطور بلےباز ٹورنامنٹ بھیانک ثابت ہوا۔ ایک پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم یہ کامبینیشن کام نہیں کر رہا۔ پاکستان کو کئی پہلووں پر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے رضوان کی بیٹنگ کے حوالے سے کہا کہ 50 گیندوں پر 50 رنز والی کرکٹ اب نہیں چلے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایشیا کپ بابر اعظم کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا ہے۔ ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے لیکن پورے ایونٹ میں ان کا بلا رن نہیں اگل سکا۔ بابر اعظم نے ایشیا کپ کے 6 میچز میں مجموعی طور پر 68 رنز ہی بنائے ہیں۔ ان 6 اننگز میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 30 رنز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر کو اپنی فارم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انگلینڈ کے ساتھ ہمارے سات ٹی ٹوئنٹی ہیں وہ ان میچوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More