رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ افتخار درانی اور فواد چوہدری نے ٹویٹ پر تصدیق کردی۔ انھیں گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More