چیف الیکشن کمشنر سے شبلی فراز کی ملاقات، الیکٹرونک ووٹنگ پر گفتگو

اسلام آباد: حکومتی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی جس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان بھی موجود رہے۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق پر گفتگو کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کو بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ انتخابات میں جدت کا راستہ اختیار کریں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے پائلٹ ٹیسٹنگ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کی خصوصیات بارے فیصلہ کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More