تازہ ترین
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کشمیر محاذ پر ناکامی کا اعتراف کرلیا

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کشمیر محاذ پر ناکامی کا اعتراف کرلیا

لاہور: (29 جولائی 2020) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کشمیر محاذ پر ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر پر اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔ کشمیر کے مسئلے کیلئے نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں کشمیر انڈر سیج کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا نے کشمیر کے معاملے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔ روایتی طریقے سے ہٹ کر اب نئی سوچ اور آؤٹ آف باکس جا کر اقدامات کرنے ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت میں استعفے کوئی نئی بات نہیں، پالیسیاں اہم ہوتی ہیں۔ ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی اسرائیلی وزیراعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کی طرح کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top