تازہ ترین
صحافیوں اور پریس کلبز کی مالی معاونت وزیراعظم کی دیرینہ خواہش ہے، وزیر اطلاعات

صحافیوں اور پریس کلبز کی مالی معاونت وزیراعظم کی دیرینہ خواہش ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: (28 جون 2020) حکومت کی جانب سے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی۔ ملک بھر کے پریس کلبز اور صحافیوں کی مالی معاونت کیلئے تقریب کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے صحافیوں میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ صحافیوں اور پریس کلبز کی مالی معاونت وزیراعظم کی دیرینہ خواہش ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔ محدو وسائل کے باوجود صحافیوں کو تحفظ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ میں خود لکھاری خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اس لیے صحافی میرے دل کے زیادہ قریب ہیں۔ حکومت آزای صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ آئندہ بھی صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں  کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top