تازہ ترین
موٹروے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزاؤں کا قانون لائیں گے، شبلی فراز

موٹروے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزاؤں کا قانون لائیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد: (15 ستمبر 2020) وفاقی کابینہ نے مشکوک لائسنس والے مزید بائیس پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے اور ارکان پارلیمنٹ کو ساٹھ روز کے اندر حلف اٹھانے کا پابند بنانے کے قانون کی منظوری دے دی۔ وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ موٹروے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزاؤں کا قانون لائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ خاتون سے زیادتی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کریں گے۔ مغرب کیا کہے گا اس سے قطع نظر جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے پاکستان آتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی میں خاتون کے ساتھ زیادتی پر بات کرنے کے بجائے موٹروے کی لیب کی تعمی کا کریڈٹ لیتے رہے۔

اس موقع پر شبلی فراز نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے گرین ایریاز پر جیل کی دیوار اور عمارت منہدم کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اینٹی ملیریئل ڈرگ اور حفاظتی لباس کی برآمدات، ہپیٹائٹس، انفلوئنزا اور کینسر وغیرہ جیسے مرض سمیت ڈھائی سو ادویات کی ریٹیل پرائس کی منظوری دے دی۔

Comments are closed.

Scroll To Top