تازہ ترین
حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا، شبلی فراز

حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا، شبلی فراز

اسلام آباد: (12 جولائی 2020) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا۔ بلیک پیسے کو وائٹ کرنے کا نادر موقع ہے۔ بلڈرز 31 دسمبر سے پہلے حکومتی پیکج سے فائدہ اٹھالیں۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنسلرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی انڈسٹری کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے اہم پیکیج دیا۔ اس کام کا آغاز تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر کیا گیا ہے۔ بلیک پیسے کو وائٹ کرنے کا نادر موقع ہے، بلڈرز 31 دسمبر سے پہلے اس پیکج سے فائدہ اٹھالی۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت بینک نجی قرضوں میں سے پانچ فیصد تعمیرات کے شعبے کو دینے کے پابند ہوں گے۔ بینکوں کے شرح منافع کا تعین کردیا گیا ہے۔ بینک تعمیرات کے شعبے میں سالانہ 330 ارب روپے کے قرضے دے سکیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی جنرل انور علی حیدر نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے میں شریعت کے مطابق مشارکہ کا ماڈل بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ایک لاکھ گھر سب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے رکھے گئے ہیں۔ منصوبہ شروع ہونے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top