ای وی ایم سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم مشین کے ذریعے ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ای وی ایم کی تعداد بھی بتادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران سے ملاقاتیں ہوئیں، الیکشن کمیشن کو مخصوص تعداد میں ای وی ایم فراہم کریں گے،

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ اگلے ماہ کے شروع میں آئی ووٹنگ کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی، ووٹنگ کی رجسٹریشن کھلی ہوئی ہے، امید ہے سمندر پار پاکستانی اپنے ووٹ رجسٹر کرا رہے ہوں گے۔

وفاقی وزیرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور چیف سیکریٹری کو ایڈوائس دی ہے کہ ای وی ایم کیلئے انتظامی امور ترتیب دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More