پیپلزپارٹی آج مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی،شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی آج مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہےکہ نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے۔

ایک ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی آواز ہے،آج پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی، بھوک، بدحالی اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے،اس نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں اور اس نااہل اور ناکام حکومت کے خلاف باہر نکلیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More