کرپشن میں اوپر جانا حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔‏ کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے سولہ ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کرپشن میں پاکستان کا سولہ درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانئے کو بے نقاب کرتا ہے،دو ہزار بیس میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک سو چوبیس ویں نمبر سے ایک سال کے اندر ایک سو چالیس ویں نمبر پر آگیا ہے، ‏کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے سولہ ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑاہے،دوسری طرف مشیر احتساب کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں، بڑھی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے، اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More