شیری رحمان کی صدارتی نظام کی مہم کی مذمت

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے صدارتی نظام کے حق میں مہم کی مذمت کی ہے،شیری رحمان نے حکومت سے اس مہم کے پیچھے لوگوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چند دنوں سے صدارتی نظام کے حق میں منظم مہم چلائی جا رہی ہے گزشتہ تین سال سے اقدار پر براجمان حکمرانوں کی طرف سے جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے خلاف مسلسل بیانات سامنے آ رہے ہیں، ملک ابھی تک ماضی میں آئین توڑ کر صدارتی نظام نافذ کرنے کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام نے ہمیشہ ملک و عوام کو توڑا ہے،تحریک انصاف حکومت کی ناکامی پارلیمانی نظام کی ناکامی نہیں، آئین پاکستان کے خلاف مہم تشویشناک اور جرم ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کے پیچھے لوگوں کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف ایکشن لے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More