ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار قابل تشویش ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتے ہوئے امپورٹ بل اور تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہارکرتےہوئےکہاہےکہ ‏پاکستان میں تیل اور خوراک کےدرآمدی بل میں جولائی سے دسمبر دوہزار اکیس کے عرصے میں تہترفیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار قابل تشویش ہیں،اس سے غذائی قلت سےمتعلق سوالات جنم لے رہےہیں،‏مجموعی درآمدی بل چھیاسٹھ فیصد بڑھ کر چالیس اعشاریہ پینسٹھ بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال پہلے چوبیس اعشاریہ پینتالیس بلین ڈالر تھا۔ درآمدی بل میں اضافے سے تجارتی خسارہ چوبیس اعشاریہ اناسی بلین ڈالر کی تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے جن اشیاء میں ملک خود کفیل تھا وہ بھی امپورٹ ہو رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More