شیری رحمان کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ ‏بجلی کی قیمت میں چار روپے تیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ قابل مذمت ہے، یہ ‘فیول ایڈجسٹمنٹ’ کی نہیں ‘نا اہلی ایڈجسٹمنٹ’ کی وصولیاں کر رہے ہیں، اضافے سے صارفین پر پینتیس ارب روپے اضافی وصول کئے جائے گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں روپے لوٹ رہے، ‏دوسری طرف پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جائے گا، عوام کو رلیف دینے کے لئے اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، اب عوام کو رلیف تب ملے گا جب نااہل سرکار گھر جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More