آصف علی زرداری پر بغیر ثبوت کے ریفرنس بنائے گئے،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہےکہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس ہمارے موقف کی تائید ہے،آصف علی زرداری پر بغیر ثبوت کے ریفرنس بنائے گئے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی بھی یہی سوال کرتی ہے جب ثبوت نہیں تو ریفرنس کس کے کہنے پر بنائے جاتے ہیں۔ ‏نیب کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہے توعدالت میں پیش کیوں نہیں کئے جاتے۔ گزشتہ 3 سال سے جیل اور پیشیوں کا سامنا کر رہےہیں،نیب اور حکومت گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More